وزیرداخلہ محسن نقوی اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد کے حقوق کے مکمل تحفظ کیلئے پرعزم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادکا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
محسن نقوی نے اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ ڈی سی اسلام آباد قبضہ یا غیر قانونی تجاوزات کی شکایت پر 7 دن میں فیصلہ کرنے کا پابند ہے ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ قانونی ملکیت پر کسی کو قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی،اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری خوش آئند اور قابلِ قدر ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ سرمایہ کار دوست ہیں، محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا،اوورسیز پاکستانیوں کے اثاثوں کے تحفظ کیلئے فوری اور شفاف کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی جنگی بیڑہ مشرق وسطیٰ میں داخل، ایران سے ڈیل کیلئے 4 شرائط