عاصم رضا کا یمنیٰ زیدی کے ساتھ بے تکلفی کا مظاہرہ ، صارفین نے آڑ ے ہاتھوں لے لیا

Jan 27, 2024 | 09:41:AM
عاصم رضا کا یمنیٰ زیدی کے ساتھ بے تکلفی کا مظاہرہ ، صارفین نے آڑ ے ہاتھوں لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کی فلم "نایاب"کے رنگا رنگ پریمیئر پر ڈائریکٹر عاصم رضا کا اداکارہ سے بے تکلفی کا مظاہرہ کرنا  مہنگا پڑ گیا، صارفین نے دونوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق 25 جنوری کو کراچی میں منعقدہ فلم "نایاب" کے پریمیئر پر جہاں فلم انڈسٹری میں پہلی بار قدم رکھنے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی خوشی سے پھولے نہیں سما رہیں تھیں وہیں پریمیئر کے اختتام پر اداکارہ اور فلم ڈائریکٹر عاصم رضا کا سر عام بے تکلف ہونا سوشل میڈیا صارفین کو مشتعل کرگیا۔

سوشل میڈیا پر مختصر دورانیے پر مشتمل ویڈیو کلپ گردش کرتا نظر آرہا ہے جس میں پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن کمرشل ڈائریکٹر اور پروڈیوسر عاصم رضا اداکارہ یمنیٰ زیدی کو چومتے اور گلے ملتے نظر آرہے ہیں۔

تقریب کے اختتام ہر ہر کوئی ایک دوسرے سے الوداعی ملاقات کر رہا تھا انہیں میں عاصم کا یمنیٰ سے اس غیر مناسب انداز میں ہاتھ پکڑنا اور چومنا سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

جہاں اس فلم کے پریمیئر کے موقع پر ناقدین اور آڈیئنس نے فلم کو قابل ستائش قرار دیا اور اداکار یمنیٰ زیدی، اسامہ خان، جاوید شیخ اور دیگر کاسٹ اور سپورٹنگ اداکاروں کی اداکاری کو سراہاوہیں یہ دیکھنےکے بعد  ویڈیو سوشل میڈیا صارفین  نے یمنیٰ اور عاصم کی بے تکلفی پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا بچوں کیلئے خطرہ، امریکی میئر نے الرٹ کردیا

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا ان دونوں کو اپنے درمیان فاصلہ رکھنا چاہیے تھا,ایک اور صارف نے لکھا کہ"یہ سب انڈسٹری میں شہرت حاصل کرنے کیلئے چلتا ہے."

صرف یہی نہیں بلکہ اسی کے ساتھ اداکارہ یمنیٰ زیدی پر تنقیدی وار کرتے ہوئے صارفین کا کہنا تھا یمنیٰ بھی دوسروں کے نقشِ قدم پر چل نکلیں,ایک اور صارف نے یمنیٰ زیدی اور عاصم رضا کے اس عمل کو شرمناک قرار دے دیا۔