2 خواتین سے جنسی زیادتی کا الزام ، انٹرنیشنل فٹبال کھلاڑی کی ضمانت میں تیسری بار توسیع

Jan 27, 2023 | 22:43:PM
2 خواتین سے جنسی زیادتی کا الزام ، انٹرنیشنل فٹبال کھلاڑی کی ضمانت میں تیسری بار توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )انٹر نیشنل پریمیئر لیگ کے سٹار کھلاڑی کو 2 خواتین کیساتھ زیادتی کےکیس میں تیسری بار ضمانت میں رعایت دے دی گئی ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’دی سن ‘‘ کے مطابق پریمیئر لیگ کے سٹار کھلاڑی ’’ماسون گرین ووڈ ‘‘کی ضمانت میں اس سے قبل 2 بار توسیع ہو چکی ہے  اور اب پھر سے  موسم گرما تک توسیع دے دی گئی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق فٹبالر پر 2 خواتین سے جنسی زیادتی کا الزام ہے  ایک الزام گزشتہ سال جون میں اور ایک اپریل 2021 میں سامنے آیا تھا ۔ 

گزشتہ برس فٹبالر کو اس لیے چھوڑ دیا گیا تھا کہ 2022 کے ورلڈ کپ میں ان کی شرکت ضروری تھی ، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فٹ بالر کا پہلا مبینہ شکار 2020 میں سامنے آیا تھا، جب کہ دوسر ا شکار 

2021 میں سامنے آیا، کھلاڑی کو ان کے کلب نے معطل نہیں کیا جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔