کراچی: منشیات فروش گرفتار، 8 کلو چرس برآمد

Jan 27, 2023 | 15:29:PM
کراچی: منشیات فروش گرفتار، 8 کلو چرس برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ زیب حسین) کراچی کے علاقے کیماڑی سے جیکسن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا اور ملزمان کے قبضے سے 8 کلو چرس بھی برآمد کرلی۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت لال زادہ خان اور یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: جواں سالہ خاتون جڑواں بچوں سمیت عطائیت کی بھینٹ چڑھ گئی

جیکسن پولیس نے منشیات فروشوں کی موجودگی کی اطلاع پر پدر گراؤنڈ کیماڑی میں چھاپہ مارا اور ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ اس دوران موقع سے حکیم خان نامی ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔