پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، 1500 لٹر دودھ، مضر صحت آئل اور گوشت تلف

Feb 27, 2025 | 12:21:PM
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، 1500 لٹر دودھ، مضر صحت آئل اور گوشت تلف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے بعد 15 سو لیٹر ملاوٹی دودھ، غیر معیاری آئل اور مضرِ صحت گوشت تلف کر دیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سرگودھا کے قصبے بچاں کلاں اور جلپانہ میں کارروائیاں کیں جہاں خشک دودھ سے جعلی دودھ تیار کیا جا رہا تھا۔

مزید پڑھیں:ٹماٹر 4 روپے کلو، عوام خوش، کاشتکار پریشان

کارروائیوں کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔

 چیچہ وطنی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں  کے بعد غیر معیاری تیل اور مضرِ صحت گوشت تلف کر کے جرمانے عائد کیے ہیں۔