سرپرائز ڈے، سکرنڈ کے نوجوانوں نے شہریوں کیلئے مفت چائے کا ٹھیلہ لگا لیا

Feb 27, 2021 | 21:08:PM
سرپرائز ڈے، سکرنڈ کے نوجوانوں نے شہریوں کیلئے مفت چائے کا ٹھیلہ لگا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)27 فروری (سرپرائز ڈے)کی مناسبت سے سکرنڈ کے نوجوانوں نے شہریوں کیلئے مفت چائے کا ٹھیلہ لگا دیا۔
تفصیلات کے مطابق 27 فروری کی مناسبت سے سکرنڈ کے نوجوانوں نے ایسا کام کر دیاکہ بھارتی حکومت کو آگ لگ گئی، نوجوانوں نے ابھی نندن سے منسوب دی ٹی از فنٹاسٹک کے نام سے چائے کا ٹھیلہ لگا کر شہریوں کو مفت چائے تقسیم کی۔
سکرنڈ یوتھ سوسائٹی رہنما نبیل غنی کاکہناہے کہ آج کے دن پاکستان ایئر فورس نے عظیم کارنامہ انجام دیا جس کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے فنٹاسٹک ٹی کا ٹھیلہ لگایا ،ان کاکہناتھا کہ انڈیا کے جنگی جنون کو عالمی سطح پر خاک میں ملانے پر آج کے دن پر ہم رب کریم کاشکر بجا لاتے ہیں۔
نبیل غنی نے کہاکہ پاکستان کے دشمن جان لیں ہم چائے اپنی مرضی سے پلاتے ہیں اور وہ بھی مفت میں لیکن ملک کی حفاظت کرنا ہماری فورسز خوب جانتی ہیں۔