سکھر،سی ٹی ڈی کا ایکشن،2 دہشت گرد ہلاک 

Feb 27, 2021 | 11:58:AM
سکھر،سی ٹی ڈی کا ایکشن،2 دہشت گرد ہلاک 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سکھر کے علاقے میں محکمہ انسداد دہشت گردی اور حساس ادارے نے مشترکا کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، تاہم دونوں دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

 ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی سندھ ( سی ٹی ڈی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی حساس ادارے اور سی ٹی ڈی سندھ نے سکھر میں مشترکا کارروائی کے دوران تھانہ پٹنی کے حدود میں کارروائی کی۔ اہل کاروں کو دیکھتے ہی دہشت گردوں نے جدید ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ چھاپہ کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی اطلاع پر مارا گیا۔ حساس ادارے اور سی ٹی ڈی اہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے کر علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل سیل کیا گیا ہے جبکہ ٹھکانے میں بارودی مواد اور جدید اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔