الیکشن کمیشن کا شہبازشریف کو ریلیف دینے سے انکار

Feb 27, 2021 | 10:31:AM
الیکشن کمیشن کا شہبازشریف کو ریلیف دینے سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) الیکشن کمیشن نے  مسلم لیگ ن کے صدر اور  اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی سینیٹ انتخابات کے لئے لاہور میں ووٹ کاسٹ کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے الیکشن کمیشن کو لاہور میں ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے علاوہ کہیں اور ووٹ ڈالنے کی سہولت نہیں دی جاسکتی، شہباز شریف سمیت دیگر اسیر ارکان قومی اسمبلی ہال میں ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن پہلے ہی اسیر ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرچکا ہے۔