آن لائن محبت، انڈونیشیا جانیوالا گوگل ٹرانسلیٹر بھارتی نوجوان خوار،لڑکی کا شادی سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارتی نوجوان کو گوگل ٹرانسلیٹ نے مروا دیا، نوجوان شخص لڑکی سے آن لائن محبت کرکے انڈونیشیا پہنچ گیا، تاہم لڑکی کے رشتے سے انکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک بھارتی شہری سمیت نے انڈونیشین لڑکی سے آن لائن محبت ہونے پر شادی کا ارادہ کیا اور بھارت سے انڈونیشیا روانہ ہوگیا۔
انڈونیشیا پہنچنے پر اس نوجوان نے لڑکی سے ملاقات کرکے شادی کیلئے پروپوز کیا۔
????⚡️Will you marry me?????
— RussiaNews ???????? (@mog_russEN) December 25, 2025
An Indian man named Sumit met an Indonesian girl online, then traveled to Indonesia to meet her and proposed, communicating through Google Translate.
But she refused, saying:
I don’t want you, go back to your country. pic.twitter.com/TGAPuj9alv
گوگل ٹرانسلیٹ کے ذریعے لڑکی کو پروپوز کرنے اور لڑکی کی جانب سے انکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
بظاہر شادی سے انکار کی وجہ بھی یہی محسوس ہوتی ہے کہ لڑکی اسے انگریزی جاننے والا پڑھا لکھا شخص سمجھ بیٹھی تھی۔
مزید پڑھیں:کویت نے نئے سال کی تعطیلات کا اعلان کردیا
تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بھارتی نوجوان لڑکی سے تمام تر گفتگو، حتیٰ کہ بنیادی بول چال بھی ہندی میں کرتا ہوا نظر آتا ہے۔
جس سے اس کی تعلیمی اہلیت پر سنگین سوالات جنم لیتے ہیں کہ یا تو وہ ناخواندہ ہے یا پھر انگریزی بالکل نہیں جانتا۔
واضح رہے کہ گوگل ٹرانسلیٹ کے ذریعے سمیت سمیت بہت سے بھارتی اور پاکستانی شہری بھی غیرملکی لڑکیوں کو پھانسنے کی کوششیں کرتے ہیں۔
تاہم یہ بات اس وقت تک سنجیدہ محسوس نہیں ہوتی جب تک کہ کوئی اپنا ملک چھوڑ کر بھارت نہ پہنچ جائے۔
سمیت نامی نوجوان کی جانب سے محبت کے اظہار پر انڈونیشن لڑکی جواب دیتی ہے کہ میں تم سے محبت نہیں کرتی، اپنے ملک واپس چلے جاؤ۔