دھند نے لاہور دھندلا دیا،حد نگاہ شہر کے اندر بھی صفر، تمام موٹرویز بند کر دی گئیں

Dec 27, 2023 | 19:53:PM
دھند نے لاہور دھندلا دیا،حد نگاہ شہر کے اندر بھی صفر، تمام موٹرویز بند کر دی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید ) صوبائی دارلحکومت لاہور کو دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، شہر کے اندر بھی حد نگاہ  صفر ہو گئی ، موٹرویز بند ، فلائیٹ  اور ٹرین آپریشن معطل کر دیا گیا۔ 

تفصیلات کےمطابق گزشتہ رات سے شروع ہونے والے دھند نے لاہور کو دھندلا دیا ہے ،لاہور سے سیالکوٹ  موٹروے ایم 11 ، لاہور سے شیخوپورہ موٹروے ایم 2 تمام قسم کی گاڑیوں کیلئے بند کر دی گئی ہیں ، ترجمان موٹروےپولیس سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، قومی شاہرات پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا، روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔
ترجمان موٹرویز کا مزید کہنا تھا کہ روڈ یوزرز  آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں،غیر ضروری سفر سے گریز کریں ،تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں،روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ  کریں دوسری جانب شدید دھند کے باعث     موٹروے (M-3)  فیض پور سے سمندری تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہے ،شدیددهند کے باعث     موٹروے (M-4)  پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے  بند کر دی گئی ہے ـ

یہ بھی پڑھیں : آج میاں صاحب کو نیند نہیں آئے گی،  مراد علی شاہ