کترینہ کی شادی ہوگئی مگر سلمان کو نہ بھولیں۔سالگرہ پر اہم پیغام۔۔ کیا کہا؟

Dec 27, 2021 | 15:27:PM
کترینہ نے سلمان کو سالگرہ کے موقع پر پیغام جاری کردیا
کیپشن: کترینہ سلمان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے سٹارسلمان خان اپنی 56 ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور اس موقع پر نئی شادی شدہ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے دوست کیلئے سالگرہ کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کی معروف اداکارہ  کترینہ کیف نے سلمان خان کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے اپنے انسٹاگرام پر خصوصی سٹوری شیئر کی جس میں دبنگ خان کی فوٹو کے ساتھ پیغام درج ہے کہ ’’ آپ کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو، محبت کی روشنی ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے ‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان نے اب تک شادی کیوں نہیں ؟۔۔ وجہ سامنے آ گئی
 واضح رہے کہ کترینہ کیف کی شادی کی تقریب میں سلمان خان شریک نہیں ہوئے لیکن وہ اپنی دوست کو تحفہ دینا نہیں بھولے ۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت نے ٹیچربھرتی کرنے کی منظوری دیدی

دوسری جانب بھارتی میڈیا میں افواہیں سر گرم رہیں کہ سلمان نے کترینہ کو شادی پر تین کروڑ مالیت کی گاڑی رینج روور تحفے میں دی ہے ۔