پنجاب میں سیلابی صورتحال، سکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ ہوگا یا نہیں ؟ فیصلہ 29 اگست کو ہوگا

Aug 27, 2025 | 14:52:PM
پنجاب میں سیلابی صورتحال، سکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ ہوگا یا نہیں ؟ فیصلہ 29 اگست کو ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض )پنجاب میں سیلابی صورتحال، سکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ ہوگا یا نہیں ؟تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ 29 اگست کو ہوگا۔

 تفصیلات کے مطابق  سیلابی صورتحال کے پیش نظر سکولوں کی چھٹیوں میں اضافہ ہوگا یا نہیں ؟ اس حوالے سے 29 اگست کو وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر  اہم اعلان کریں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم سے متعلق بیان دینے پر سابق کرکٹرز محمد حارث پرپھٹ پڑے

سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی اور تحفظ کے لیے  سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں تمام صوبائی اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر لا رہے ہیں،زمینی حقائق پر مبنی حکمتِ عملی طے ہو گی۔ 

واضح رہے کہ بھارت نے دریائے راوی میں 2 لاکھ کیوسک کا ریلا چھوڑ دیا ہے ، مسلسل بارشوں کے بعد دریائے راوی، چناب اور ستلج بپھر گئے۔

 سیلابی پانی کے باعث کرتارپور کا پورا علاقہ زیر آب آ   گیا،دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، پانی کی آمد 6 لاکھ 96 ہزار 534 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔