تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش , محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

Aug 27, 2023 | 20:10:PM
 تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش , محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) محمکہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے  بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم خطۂ پوٹھوہار ، اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا،  گلگت بلتستان اور کشمیر  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح (پیر) کو ملک کے  بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا اور خطۂ پوٹھوہار  ، اسلام آباد،بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا،  گلگت بلتستان سمیت کشمیر  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  کا امکان ہے۔ اسلام آبادمیں موسم گرم اورخشک  رہنے کے علاوہ چند مقامات پر     تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش   کی توقع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے بل معاف؟ نگران وزیراعظم کا بڑا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں چترال، دیر،سوات،  مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، کوہاٹ، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں اوروزیرستان میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم مری ، گلیات،  راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ  ،نارووال ،  میانوالی،لاہور اور  گوجرانوالہ میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش   کی توقع ہے۔

صوبہ بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور  مرطوب رہے گا جبکہ گلگت بلتستان  اورکشمیر  میں  چند مقامات پر  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔