وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس؛بجلی چوروں کیخلاف سخت اقدامات لینے، مفت یونٹس کی تقسیم بند کرنے کا فیصلہ 

Aug 27, 2023 | 18:43:PM
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس؛بجلی چوروں کیخلاف سخت اقدامات لینے، مفت یونٹس کی تقسیم بند کرنے کا فیصلہ 
کیپشن: انوار الحق کاکڑ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت اجلاس میں بجلی چوروں کیخلاف اقدامات لینے اور مفت بجلی کے یونٹس کی تقسیم کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت بجلی کے نرخوں اور بلوں پر ہنگامی اجلاس ہوا،وزارت توانائی کی جانب سے اجلاس میں بریفنگ دی گئی، حکام وزارت بجلی نے کہاکہ بجلی کے ٹیرف کا تعین نیپرا کرتا ہے۔
پاور ڈویژن نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ کنزیومر پرائس انڈیکس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل ہوتا ہے، کائبور اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے بھی بجلی کی قیمتوں میں فرق پڑتا ہے،درآمدی کوئلے کی قیمت بھی 51 ہزار سے 61 ہزار روپے فی میٹرک رہی۔
پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ آئندہ برس 2 ٹریلین روپے صرف کپیسٹی پے منٹس کی مد میں ادائیگیاں کرنی ہیں،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا بڑا فرق 400 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والوں پر لاگو ہوا، 63.5 فیصد ڈومیسٹک صارفین کیلئے ٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، 31.6 فیصد ڈومیسٹک صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے سے 6.5 روپے فی یونٹ اضافہ ہوا، صرف 4.9 فیصد ڈومیسٹک صارفین کیلئے ٹیرف میں 7.5 روپے فی یونٹ اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر یاسمین راشد، خدیجہ شاہ اور دیگر کی درخواست ضمانت، چھٹی کے روز لاہور ہائیکورٹ سے اہم خبر آگئی
حکام پاور ڈویژن کاکہناتھا کہ ڈومیسٹک صارفین کیلئے اوسطاً ٹیرف میں 3.82 روپے کا اضافہ ہوا،دیگر کیٹیگریز میں آنے والے صارفین کیلئے 7.5 روپے فی یونٹ اضافہ ہوا، حکام کا کہناتھا کہ جولائی 2022میں زیادہ سے زیادہ بجلی کا ٹیرف 31.02 روپے فی یونٹ تھا، اگست 2023میں 33.89 روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بجلی چوروں کیخلاف سخت اقدامات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اجلاس میں مفت بجلی کے یونٹس کی تقسیم کو بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم نے تقسیم کار کمپنیوں کو بجلی بلوں کی اقساط اور صارفین کے بجلی بل عدم ادائیگی پر فوری کنکشنز نہ کاٹنے کی بھی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: کتنے یونٹ استعمال کرنیوالے صارفین پر زیادہ اثر پڑےگا؟ پاور ڈویژن نے بریفنگ میں وزیراعظم کو بتادیا