حرا مانی اورجنید خان نئے ڈرامہ میں جلوہ گر ہونے کو تیار

Aug 27, 2023 | 12:05:PM
 نیو ڈرامہ سیریل ‘کلنک’ کا  بھی ٹریلر جاری ہوچکا ہے جس میں حرا مانی، جنید خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری اس وقت اپنے عروج پر جارہی ہے جو بھی پاکستانی ڈرامہ آتا ہے وہ شائقین کے دل موہ لیتا ہے اور آتے ساتھ ہی عوامی تواجو کا محور بن جاتا ہے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری اس وقت اپنے عروج پر جارہی ہے جو بھی پاکستانی ڈرامہ آتا ہے وہ شائقین کے دل موہ لیتا ہے اور آتے ساتھ ہی عوامی تواجو کا محور بن جاتا ہے۔نیا ڈرامہ سیریل ‘کلنک’ کا  بھی ٹریلر جاری ہوچکا ہے جس میں حرا مانی، جنید خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔
مقبول آن اسکرین جوڑی حرا مانی اور جنید خان نئے ڈرامہ سیریل میں پھر ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی اس کے پروڈکشن میں بنائے جانے والے  ڈرامے کی ہدایتکاری محسن مرزا نے کی ہے اور اس کے مصنف ایڈیسن ادریس مسیح ہیں۔

 نیو ڈرامہ سیریل کلنک  میں حرا مانی اور جنید خان   میاں بیوی ہوتے ہیں اور اپنی ازدواجی  زندگی میں بہت خوش ہوتے ہیں۔اور انکی زندگی محبت و خوشی کے ساتھ گزر رہی ہوتی ہے ۔
اور اس میں نازش جہانگیر بھی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جو کہ جنید خان کو پسند کرتی ہے اور وہ ان دونوں کو آپس میں خوش نہیں دیکھ سکتی اور ہر وقت جنید کو اپنی آس پاس ہونے کے خواب دیکھتی ہے۔
اور اس ٹریلر کے آخر میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح نازش اپنے مقصد میں کامیاب ہوجاتی ہے اور حرا کو اپنی محبت کھونی پڑتی ہے اور وہ اس سے بہت دکھی ہوتی ہے۔
ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں صبا حمید، نور الحسن، نزلین نصر، عائشہ گل، کامران جیلانی، زین افضل، سارہ عمیر، مومنہ قدوس اور علینہ شامل ہیں۔

اس ڈرامے کے ٹریلر نے بھارتیوں کو بھی تجسس میں ڈال دیا ہے اور وہ اس ڈرامے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ سن یارا کے بعد مداحوں نے انہیں ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’کشف‘ میں بھی ایک ساتھ بہت پسند کیا تھا۔

حرا مانی اورجنید خان دو نہایت مقبول اداکار ہیں جنہیں لاکھوں مداح پسند کرتے ہیں۔اپنے پہلے ڈرامے ’سُن یارا‘ کی کامیابی کے بعد مداح ان کی آن اسکرین کیمسٹری کو بہت سراہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری افسران کیلئے فری یونٹ ختم کرنے کا فیصلہ

جیو ٹی وی پر نشرکیے جانے والے نئے ڈرامے کے ٹریلر میں محبت اور لچک کی دلچسپ کہانی پیش کی گئی ہے۔ مداح اپنےپسندیدہ اداکاروں کو ایک ساتھ دیکھ کرخوشی کااظہار کررہے ہیں۔