ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

Aug 27, 2023 | 10:25:AM
 خطۂ پوٹھوہار ، اسلام آباد،بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی متوقع ہے۔ ملک کے دیگر علا قوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عائمہ خان، کومل اسلم) خطۂ پوٹھوہار ، اسلام آباد،بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے  جبکہ ملک کے دیگر علا قوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا مکان ہے۔

شہر لاہور کا موسم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  آج 5فیصد بارش کی پیش گوئی ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح 169 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ  لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ یوایس قونصلیٹ 120،انارکلی بازار میں آلودگی کی شرح 100ریکارڈ، جوہر ٹاؤن 100،سید مراتب علی روڈ پر آلودگی کی شرح 99ریکارڈ، فیز 8 ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 96ریکارڈ کی گئی ہے۔

کراچی کا موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ محکہ موسمیات کے مطابق دوپہر اور شام کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے  کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  فی یونٹ بجلی 52 روپے ، عوام کی چیخیں نکل آئیں

رپورٹ کے مطابق اسلام آبادمیں موسم گرم اورخشک جبکہ شام،رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ادھرچترال، دیر،سوات، بٹگرام، شانگلہ، مانسہرہ، بالا کوٹ، کوہستان، ایبٹ آباد، کوہاٹ،مردان،پشاور، کرم، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کرک اوروزیرستان میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں شہروںمری ، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ ،نارووال، سرگودھا، بھکر،نورپورتھل، میانوالی،لاہور، منڈی بہاؤالدین، قصور، شیخوپورہ ، حافظ آباد، خوشاب،گوجرانوالہ اور فیصل آبادمیں آندھی،تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برس سکتے ہیں، صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

 بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،سندھ کے بھی بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا،تاہم ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش،بوندا باندی کا امکان ہے،ادھرکشمیر میں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔