خیبرپختونخوا؛ منڈا ہیڈ ورکس کا پل سیلابی پانی کی وجہ سے ٹوٹ گیا

Aug 27, 2022 | 00:03:AM
خیبرپختونخوا، منڈاہیڈورکس، پل بہہ گیا،
کیپشن: منڈاہیڈورکس پل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبرپختونخوا میں منڈاہیڈورکس کا پل بہہ گیاجس کی وجہ سے ضلع چارسدہ بڑے سیلاب کے خطرے سے دوچار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سوات اور لوئر دیر کے سیلابی ریلے میں منڈاہیڈورکس کا پل ٹوٹ گیا،تحصیل شب قدر اور تحصیل پڑانگ کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا،لوگوں کے گھروں میں 4 فٹ سے زیادہ پانی داخل ہو گیا۔
اس کی وجہ سے چارسدہ، نوشہرہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں سیلاب کا یقینی خطرہ ہے۔ انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی اور اپنے پیاروں کی جان بچانے کی خاطر اپنے گھروں سے نکلیں اور حکومت کے مقرر کردہ کیمپوں میں تشریف لے جائیں۔
ضلعی انتظامیہ کی اپیل پر سیلاب متاثرین نے موٹروے پر پناہ لے لی ، بڑی تعداد میں متاثرین رات کھلے آسمان تلے گزارنے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا سیلاب زدہ علاقوں میں زیرو بیلنس پربھی کال کی سہولت فراہم کرنےکاحکم