پنجاب : بیوائوں اور مطلقہ دیہی خواتین میں 15 ہزار جانوروں کی تقسیم کا فیصلہ

Apr 27, 2026 | 11:43:AM
پنجاب : بیوائوں اور مطلقہ دیہی خواتین میں 15 ہزار جانوروں کی تقسیم کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب کی دیہی خواتین کو روزگار کی فراہمی کامنصوبہ،صوبہ بھرمیں مزید 15ہزارجانوروں کی تقسیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ساڑھے4ارب کی لاگت سے بھینسیں اورگائیں تقسیم کی جائیں گی،جانوروں کی تقسیم بیوائوں اور مطلقہ خواتین کو ہوگی۔

ڈی جی خان ڈویژن میں 6250 جانوروں کی تقسیم ہوگی،بہاولپورڈویژن میں 3750،ملتان ڈویژن میں 5000 مویشی دیے جائیں گے۔

جانوروں کی تقسیم ڈپٹی کمشنرکی سربراہی میں تشکیل کردہ کمیٹیاں مکمل کریں گی۔

مزید پڑھیں:ملازمین اور پنشنرز کیلئےخوشخبری! مہنگائی الاؤنس میں اضافہ، حکم نامہ جاری

مظفرگڑھ ،راجن پور،لیہ،کوٹ ادو میں فی ضلع 1250مویشی تقسیم ہوں گے،بہاولپور،بہاولنگر ،رحیم یار خان میں بھی فی ضلع 1250 مویشی تقسیم ہوں گے۔

اس سےقبل اب تک 9 ہزارجانوروں کی تقسیم کی جاچکی ہےسکیم کے تحت صرف وہ خواتین اہل ہوں گی جنہیں پہلے کسی بھی سرکاری سکیم سے مویشی نہ ملے ہوں۔