ایرانی وزیر خارجہ، روسی صدر سے ملاقات کیلئے سینٹ پیٹرزبرگ پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سینٹ پیٹرزبرگ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے اہم ملاقات کریں گے۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی اسلامی جمہوریہ ایران نیوز ایجنسی (ارنا) کے مطابق عباس عراقچی کا طیارہ میناب 168 کے کال سائن کے ساتھ روانہ ہوا، جو 28 فروری کو شہر میناب کے ایک پرائمری سکول پر امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے بچوں کی یاد میں رکھا گیا تھا۔
Iran's FM Araghchi TOUCHES DOWN in Saint Petersburg ahead of talks with President Vladimir Putin pic.twitter.com/seWWqqCEmg
— RT (@RT_com) April 27, 2026
یہ دورہ ایک اہم سفارتی پیشرفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس میں ایران اور روس کے درمیان باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایران نے امریکہ کو ایک نئی سفارتی تجویز پیش کی ہے جس کا مقصد آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا اور جاری جنگ کا خاتمہ کرنا ہے۔
تاہم اس فارمولے کے تحت جوہری مذاکرات کو فی الحال مؤخر کرنے کی بات کی گئی ہے۔