پلس نامی نیا فیچر چیٹ جی پی ٹی کا حصہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اوپن اے آئی نے پلس نامی نیا فیچر چیٹ جی پی ٹی کا حصہ بنایا ہے۔
آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ کا یہ نیا فیچر آپ کی چیٹس، ہسٹری اور کیلنڈر کو مدنظر رکھے گا۔
اب چیٹ جی پی ٹی معمول کے مطابق ردعمل ظاہر کرنے کی بجائے آپ کی حالیہ چیٹس، فیڈ بیک اور منسلک ایپس جیسے کیلنڈر کے مطابق تفصیلات فراہم کرے گا۔
پلس فیچر کے تحت مختلف تصویری کارڈز فراہم کرے گا جن کو آپ اسکین کرسکیں گے یا مزید تفصیلات کے لیے اوپن کرسکیں گے۔
کمپنی کے مطابق یہ فیچر ابھی چیٹ جی پی ٹی پرو کے صارفین کو موبائل ایپ میں دستیاب ہوگا۔
مگر مستقبل قریب میں اسے زیادہ بڑے پیمانے پر متعارف کرایا جائے گا۔