بجلی بلوں میں ظالمانہ اضافہ پر جماعت اسلامی کل وائٹ پیپر جاری کرے گی: قیصر شریف

Sep 26, 2023 | 22:34:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے پر جماعت اسلامی کی طرف سے کل وائٹ پیپر  جاری کیا جائے گا۔

جماعت اسلامی پاکستان کے  سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کا کہنا ہے کہ وائٹ پیپر میں گذشتہ حکومتوں کی ناکام اور ظالمانہ حکمت عملی کی تفصیلات شامل ہیں ،وائٹ پیپر میں تینوں حکمران پارٹیوں کی غلط پالیسیوں کی نشاندہی کی گئی ہے ،پی ڈی ایم اور نگران حکومت کی بد ترین کارکردگی بھی عوام کے سامنے پیش کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’اقتدار توکسی اور طریقے سے  ملتاہے‘‘ شاہد خاقان عباسی نے نئی پارٹی سے متعلق بڑا بیان دیدیا

ان کا مزید کہنا ہے کہ ملک اس وقت  انتہائی عدم استحکام کا شکار ہے ،یہ صورتحال اب زیادہ دیر نہیں چل سکتی حکومت کو قیمتیں کم کرنا ہوں گی ،جماعت اسلامی کی ملک گیر تحریک نتیجہ خیز ہو گی ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق کل دوپہر ساڑھے بارہ بجے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے، وہ مسائل کا حل اور متبادل پالیسی بھی پیش کریں گے۔