وزیراعلیٰ کا گوجرانوالہ کا دورہ ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

Sep 26, 2023 | 21:55:PM
وزیراعلیٰ کا گوجرانوالہ کا دورہ ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد اقبال رانا)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی عام ڈالے میں سفر کرتے ہوئے  گوجرانوالہ  پہنچ گئے۔ 

تفصیلات کےمطابق وزیر اعلی محسن نقوی نے لاہور،سیالکوٹ موٹروے کے ساتھ گوجرانوالہ کو لنک کرنے کے  پراجیکٹ کا تفصیلی دورہ کیا ، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے15.2کلومیٹر  بے نظیر چوک سے واہنڈو تک پورے روٹ کا معائنہ کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے ارتھ ورک اور سٹرک پر پتھر ڈالنے کے کام کی رفتار چیک کی، زیر تعمیر پلوں کا معائنہ کیا۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے  2 ۔15 کلو میٹر زیر تعمیر  دو رویہ سٹرک پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ،15.2کلو میٹر طویل لنک روڈ کاتقریباً 90 فیصد ارتھ ورک مکمل، سٹرک کے مختلف مقامات پر پتھر ڈالنے کا  کام شروع۔ پلوں کی تعمیر اور سب ویز پر کام جاری  ہے ،لاہور سیالکوٹ موٹروے کو واہنڈو انٹرچینج سے بے نظیر چوک تک دو رویہ سڑک کے ذریعے گوجرانوالہ سے لنک کیا جائے گا۔

وزیراعلی محسن نقوی نے   منصوبے پر کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا ، ایف ڈبلیو او کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

محسن نقوی نے کہا کہ اس لنک روڈ کے ساتھ کمرشل ایریا بھی ڈویلپ کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل سے وقت کے ساتھ ایندھن کی مد میں خاطر خواہ بچت ہو گی، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں۔

یہ بھی پڑھیں:آج جو ملکی حالات ہیں ایک نئی اورمؤثر جماعت بنے گی: شاہدخاقان عباسی

محسن نقوی کو بریفنگ دی گئی کہ منصوبے کی تکمیل سے گوجرانوالہ کا لاہور کا سفر 45 منٹ رہ جائے گا،15.2 کلو میٹر طویل دو رویہ کا ر پٹیڈ سڑک مو ٹر وے کے لئے بہترین رسائی فراہم کرے گی،منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے تمام وسائل برو ئے کار لائے جا رہے ہیں،رائٹ آف وے سے تمام سروسز کی منتقلی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

سیکرٹری تعمیرات ومواصلات اور ایف ڈبلیو او کےپراجیکٹ ڈائریکٹر کرنل عمران ارشد نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو پراجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی،فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔