محمد حفیظ بیمار۔۔۔۔ جاری ٹورنا منٹ چھوڑ کر واپس لاہور کیلئے روانہ

Sep 26, 2021 | 15:36:PM
محمد حفیظ
کیپشن: محمد حفیظ بیمار، ٹی ٹوئنٹی سے باہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم میں شامل تھے تاہم طبیعت کی خرابی کے باعث  ٹی ٹوئنٹی کپ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد حفیظ کو فوڈ پوائزننگ کے باعث پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹورنامنٹ چھوڑنا پڑا اور آل راؤنڈر اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہو گئے ہیں جہاں آج ان کے بلڈ ٹیسٹ متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق محمد حفیظ سینٹرل پنجاب کو لاہور میں کھیلے جانے والے میچوں میں جوائن کریں گے، ٹیم سینٹرل پنجاب کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کی طبیعت اب بہتر ہے لیکن ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:      سپر فوڈز کے نام سے جانا جانے والامشروم وٹامن ڈی کے بہترین غذائی ذریعہ