انوار الحق باتیں بہت کرتے ہیں مگر کارکردگی صفر ہے: طلال چوہدری

Oct 26, 2025 | 12:08:PM
 انوار الحق باتیں بہت کرتے ہیں مگر کارکردگی صفر ہے: طلال چوہدری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک )وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ  مسلم لیگ ن کو  موجودہ  وزیر اعظم آزاد کشمیر  چوہدری  انوار الحق کی حمایت  سے  بدنامی کے  سوا  کچھ حاصل نہیں ہوا  اس لیے حمایت  ترک کر دی۔

  ایک انٹریو کے دوران  طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اب انہیں خود سوچ لینا چاہیے، ن لیگ نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز  اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:اتحاد کا پیغام ، مسلم رہنما  خطاب کے دوران آبدیدہ

 طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ موجودہ وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق باتیں بہت کرتے ہیں مگر کارکردگی صفر ہے ، اب وقت آگیا ہے کہ وہ فیصلہ کرلیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو  چوہدری انوار الحق کی حمایت سے بدنامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا اس لیے حمایت ترک کر دی۔

خیال رہے کہ صدر آصف زرداری نے آزاد کشمیر میں عدم اعتماد لانے کی منظوری دے دی ہے اور  پیپلز پارٹی نے آزادکشمیر میں اپنی حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔