پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج، موٹروے کئی مقامات سے بند

Nov 26, 2022 | 08:45:AM
پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں آگئے، موٹروے ایم ٹو کو لاہور سے شیخوپورہ شدید دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا
کیپشن: دھند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں آگئے، موٹروے ایم ٹو کو لاہور سے شیخوپورہ شدید دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے کو مرید کے سے سمبڑیال دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے، روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں، موٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔