مریم نواز اور خاقان عباسی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ۔۔ عدالت نے بڑا فیصلہ جاری کردیا

Nov 26, 2021 | 16:00:PM
مریم خاقان عباسی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد
کیپشن: مریم خاقان عباسی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سابق چیف جسٹس پاکستان پر تنقید سے پٹیشنر کی دل آزاری ہوئی،سابق چیف جسٹس پاکستان پر انفرادی حیثیت میں تنقید کی گئی،یہ توہین عدالت کا جرم نہیں بنتا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت کیا ہونی چاہئے؟ شوکت عزیز نے سچ بتا دیا

چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت ایک فیصلے میں کہہ چکی کہ ججز قانون سے بالاتر نہیں اور جوابدہ ہیں،ریٹائرمنٹ کے بعد جج بینچ کا حصہ نہیں رہتےاوران کادرجہ عام شہری کاہوتا ہے،بطور شہری ان کے پاس دادرسی کے متبادل فورم موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ توہین عدالت کے اختیار کا استعمال صرف اسی صورت جائز ہے جب وہ عوامی مفاد میں ہو۔

یہ بھی پڑھیں: آپ کون ہیں؟ ہٹیں یہاں سے۔۔ چیف جسٹس برہم

 اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے کے مبینہ الزام میں مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے درخواست پر دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ریٹائرڈ آدمی پر تنقید سے توہین عدالت نہیں ہوتی ۔چاہے چیف جسٹس ہی کیوں نہ ہو۔ ۔اطہرمن اللہ