ایم کیوایم کوکراچی کودوبارہ یرغمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراطلاعات سندھ ناصرحسین نے خالدمقبول صدیقی کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم سندھ حکومت کوتحریک چلانے کی دھمکیاں نہ دے،ایم کیوایم کوکراچی کودوبارہ یرغمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،دھمکی دینے بھی ہے تواپنی وفاقی حکومت کودیں جوآپ کولولی پاپ دیتی آرہی ہے۔
وزیراطلاعات سندھ ناصرحسین کاکہناتھاکہ خالدمقبول کہتے ہیں سندھ حکومت تاجروں کوتنگ کررہی ہے،مجھے سمجھ نہیں آرہاکہ خالدمقبول کے بیان پرہنساجائے یاپھررویاجائے،انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے ہمیشہ تاجروں کی عزت کی ہے اوران کو بلاخوف کام کرنے دیاہے،تاجروں کوجوخالدمقبول صدیقی کی پارٹی نے تنگ اورہراساں کیاتھاوہ تاریخ کاحصہ رہے گا۔
ناصر حسین نے کہاکہ ہم کراچی کے عوام کوکوروناوائرس سے محفوظ کرنے کےلئے اقدامات کررہے ہیں،سندھ حکومت نے جب بھی حفاظتی بنیادوں پراقدامات کئے ہیں توتاجروں کوریلیف بھی دیاہے،کراچی شہراوریہاں کے تاجرہمارے بھی ہیں،آپ ٹھیکےداربننے کی کوشش نہ کریں۔