بھٹوخاندان میں طویل عرصے بعدآنے والی خوشی کرونا کی نذر

Nov 26, 2020 | 18:06:PM
بھٹوخاندان میں طویل عرصے بعدآنے والی خوشی کرونا کی نذر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھٹوخاندان میں طویل عرصے بعدآنے والی خوشی کورونا کی نذرہوگئی۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اپنی بہن بختاورکی منگنی میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بھٹو خاندان میں طویل عرصے بعد آنے والی خوشی کورونا کی نذر ہوگئی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنی بہن بختاور کی منگنی میں شریک نہیں ہوسکے گے۔بلاول بھٹو زرادری نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔
دوسری جانب بلاول ہاﺅس کراچی کے ملازمین کے کرونا ٹیسٹ بھی مکمل ہوگئے ہیں جن میں سے دو ملازمین کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس کے علاوہ منگنی کی رسم میں شرکت کرنیوالوں کو بھی کورونا ٹیسٹ کے بعد ہی شرکت کی اجازت ہو گی۔کیٹرنگ اور دیگر انتظامات کرنے والوں کے بھی کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔ بختاور بھٹو زرداری کے سسرال والے پہلے ہی پہنچ چکے ہیں اور ان کے بھی کورونا ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب کل بلاول ہاﺅس میں ہوگی۔منگنی کی تقریب بلال ہاﺅس کے لان میں کھلے میدان میں ہوگی۔