پی ٹی آئی کے امجد زیدی18 ووٹ لے کرسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی منتخب 

Nov 26, 2020 | 17:49:PM
پی ٹی آئی کے امجد زیدی18 ووٹ لے کرسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی منتخب 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ٹی آئی کے سیدامجد زیدی18 ووٹ لے کرسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار غلام محمد کو 8 ووٹ ملے۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر فدا محمد ناشاد کی زیر صدارت گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے پولنگ ہوئی،سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کےلئے 32 اراکین اسمبلی نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا،خفیہ رائے دہی کے ذریعے سپیکر کا چناؤ کیا گیا، گنتی کے دوران بجلی غائب ہو گئی جس پر گنتی کا عمل روک دیا گیا۔

بجلی کی بحال کے دوران دوبارہ گنتی پر پی ٹی آئی کے سید امجد زیدی18 ووٹ لے کر سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہو گئے جبکہ غلام محمد ووٹ نے 8 ووٹ حاصل کرسکے ، سپیکر کے انتخاب کے دوران6 ووٹ مستردہوئے،گزشتہ سیشن میں غیر حاضر رہنے والے عبید اللہ بیگ نے بھی حلف اٹھا لیا۔