آسام:بنگال ٹائیگر کےحملےمیں 2افرادزخمی،ویڈیو وائرل

Nov 26, 2020 | 10:01:AM
آسام:بنگال ٹائیگر کےحملےمیں 2افرادزخمی،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نیشنل پارک سے فرار ہونےوالے  بنگال ٹائیگر نے لوگوں کی دوڑیں لگوادیں،حملے میں 2افراد زخمی بھی ہوگئے۔

بھارتی ریاست آسام کے نیشنل پارک سےفرارہونے والےبنگال ٹائیگر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بنگال ٹائیگر قریبی گاؤں میں گھس کر لوگوں کی دوڑیں لگوادیتا ہے۔ خوف سے بھاگنے والے افراد میں سے2نوجوان شیر کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں۔

شیر ایک شخص کو دبوچتے ہوئے 15فٹ گہرے گڑھے میں جاگرتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حملے میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے اور محکمہ جنگلات کے حکام تاحال شیر کو پکڑنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔