اسلام آباد میں 6 مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

May 26, 2025 | 13:01:PM
اسلام آباد میں 6 مقامات پر مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عیدالاضحیٰ کیلئے وفاقی دارالحکومت میں خصوصی مویشی منڈیوں کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

 ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں6مویشی منڈیاں قائم کرنے کی منظوری دیدی گئی، فوکل پرسنز بھی تعینات کر دیئے گئے،نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ماہین حسن سنگجانی میں قائم مویشی منڈی کی فوکل پرسن، اسسٹنٹ کمشنر فروا بتول آئی بارہ مویشی منڈی کی فوکل پرسن ہوں گی۔

آئی پندرہ مویشی منڈی کی فوکل پرسن اے سی  نیہل عبداللہ ، بارہ کہو مویشی منڈی کے فوکل پرسن اے سی عزیر علی خان ہوں گے۔ لہتڑار روڈ مویشی منڈی کیلئے محمد علی اور ایکسپریس ہائی وے مویشی منڈی کے لئے فہد چیمہ کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔