پاکستان مخالفت میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی تمام اخلاقی حدیں پار کر گئے

May 26, 2024 | 16:19:PM
پاکستان مخالفت میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی تمام اخلاقی حدیں پار کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان مخالفت میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی تمام اخلاقی حدیں پار کرتے ہوئے پاکستانی مہمان نوازی کا مذاق اڑانے لگ گئے۔

پاکستان کی مہمان نوازی نریندر مودی کو راس نہ آئی، پاکستان مخالفت میں نریندر مودی تمام اخلاقی حدیں بھی پارکرگئے، بھارت کے ٹی وی پروگرام میں نریندرمودی نےپاکستان کی مہمان نوازی کا مذاق اُڑایا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی گیمنگ زون میں خوفناک آتشزدگی، درجنوں افراد ہلاک

2015 میں اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف نے نواسی کی شادی میں بھارتی وزیراعظم کو مدعو کیا تھا، اور ہمسایہ ملک کا کردار نبھاتے ہوئے بغیر ویزے پاکستان آنے کی اجازت دی تھی،وطن واپسی پر ہندوستانی وزیراعظم نے نواز شریف کے پرتباک استقبال پر شکریہ ادا کیا، نریندرمودی نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ نوازشریف نے ایئر پورٹ پر نہ صرف ان کا استقبال کیا بلکہ واپس چھوڑنے بھی آئے۔