نورا فتیحی نے سوشل میڈیا ٹرولنگ سے بچنے کاحل بتادیا

May 26, 2023 | 23:37:PM
نورا فتیحی نے سوشل میڈیا ٹرولنگ سے بچنے کاحل بتادیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور رقاصہ نورا فتیحی  نے سوشل میڈیا ٹرولنگ کا نسخہ  بتاتے ہوئے کہا کہ "اپنی توانائی ان منفی باتوں پر خرچ نہیں کرنی چاہیے ۔"

تفصیلات کے مطابق نورافتیحی اکثر سوشل میڈیا ٹرولنگ کا شکار رہتی ہیں، اس ٹرولنگ کا سامنا  کرنے کے حوالے سے اداکارہ نورافتیحی نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ " ٹرول کرنے والوں پر اپنی توانائی خرچ نہیں کرنی چاہئے اور ان منفی لوگوں کو مکمل طور پر نظر انداز کردینا چاہئے۔"

 نورا فتیحی نے بتایا کہ "وہ ٹرول کرنے والوں پر کوئی توجہ نہیں دیتی، زندگی میں بہت سی بہترین چیزیں موجود ہیں اور ہمیں ان پر اپنی توانائی خرچ کرنی چاہئے۔"

آئیفا ایوارڈز 2023 پر بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ " آئیفا میں پرفارمنس کے حوالے سے ان کے جذبات مختلف ہیں، وہ خوش بھی اور تھوڑی نروس بھی لیکن انہیں امید ہے  کہ ناظرین ان کو پسند کریں گے۔"

نورا فتیحی سے پوچھا گیا کہ "وہ کسی اداکار کے ساتھ رقص کرنا پسند کریں گی"تو انہوں نے"ہریتھک روشن اور پربھو دیوا کا نام لیا۔"