اداکار فرحان سعید کے نئے ڈرامے ’جھوک سرکار ‘ کا ٹیزر جاری

May 26, 2023 | 12:57:PM
 پاکستانی اداکار و گلوکار فرحان سعید اپنے نئے ڈرامے ’جھوک سرکار ‘میں پولیس آفیسر کےکردارمیں دکھائی دیں گے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار و گلوکار فرحان سعید اپنے نئے ڈرامے ’جھوک سرکار ‘میں پولیس آفیسر کےکردارمیں دکھائی دیں گے۔

پاکستان کے نجی ٹیلی ویژن چینل کے ڈرامہ ’جھوک سرکار‘ کا پوسٹر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اور ٹیزر ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر جاری  کیا گیا ہے۔

ڈرامے میں فرحان سعید پولیس آفیسر ارسلان کا کردار ادا کریں گے ۔ڈرامہ کے ٹیزر میں ارسلان نامی پولیس آفیسر کو گاؤں کے بااثر افراد کا مقابلہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ٹیزر میں ایک بااثر فرد کو’ ڈی ایس پی ارسلان معطل کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے‘۔ دوسری جانب ڈی ایس پی ارسلان یعنی فرحان سعید کو یہ کہتے دکھایا گیا ہے کہ ’اپنی فکر کرو اب تو وہ وردی بھی نہیں رہی جس کا میں لحاظ کرتا تھا‘۔

اس ڈرامہ سیریل میں اداکار فرحان سعید کے علاوہ حبا بخاری آصف رضا میر،ماہم شاہد اور دیگر اداکار شامل ہیں۔ مومنہ درید کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والاڈرامہ ’جھوک سرکار ‘کے مصنف ہاشم ندیم جبکہ ہدایت کار سیف حسن ہیں۔

ایکشن سے بھرپور ڈرامہ سیریل ’جھوک سرکار‘ کے نشر کیے جانے کی تاریخ کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر ڈرامہ کے ٹیزر جاری جیے جانے کے بعد صارفین نے مختلف تبصرے جاری ہیں۔