سپیکر ایاز صٓدق سے کابینہ کے وزرا کی ملاقات، کفایت شعاری  پالیسی پر تبادلہ خیال

Mar 26, 2026 | 18:35:PM
سپیکر ایاز صٓدق سے کابینہ کے وزرا کی ملاقات، کفایت شعاری  پالیسی پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وفاقی وزراء کی ملاقات میں  وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی ہدایت پر جاری کفایت شعاری پالیسی اور2027 -2026 کے بجٹ پر  تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت سپیکر  کےاقدامات کو سراہا۔ 

اورنگزیب نے کہا،  قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے اقدامات حکومتی اخراجات میں کمی کی بہترین مثال ہیں۔

سپیکر  ایاز صادق نے کہا،  قومی وسائل کے دانشمندانہ استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے کفایت شعاری مہم کے تحت ہونے والی بچت سے قومی خزانے پر بوجھ کم ہوگا۔

عوامی نمائندوں نے تنخواہوں کی رضاکارانہ کٹوتی کے ذریعے پوری قوم کے لیے مثال قائم کی۔

کفایت شعاری کو دیگر اداروں تک وسعت دے کر قومی خزانے پر بوجھ کو مزید کم کیا جا سکتا ہے۔

سپیکر ایاز صادق نے کہا، وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے مشکل وقت میں بروقت فیصلے کر کے ملک کو بہت بڑے بحران سے بچا لیا۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بھی اسپیکر قومی اسمبلی کے کفایت شعاری اقدامات کو سراہا۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قومی اسمبلی میں اگلے مالی سال کے بجٹ اجلاس کے انعقاد میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی، سپیکر نے کفایت شعاری مہم میں وزارت خزانہ کی کارکردگی کو سراہا ۔ انہوں نے  قومی اسمبلی سیکریٹریٹ اور وزارت خزانہ میں قریبی رابطہ برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: