ویڈیو :ایران نے مجھے سپریم لیڈر بنانے کی پیشکش کی، ٹرمپ کا دعویٰ ، تہران کی سخت تردید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک غیر معمولی دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی قیادت نے غیر رسمی طور پر انہیں ملک کا اگلا سپریم لیڈر بنانے کی پیشکش کی تھی، جسے انہوں نے مسترد کر دیا، تاہم تہران نے ان تمام دعوؤں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ریپبلکن فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے باوجود پس پردہ مذاکرات جاری ہیں اور تہران جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی قیادت نے غیر رسمی طور پر انہیں سپریم لیڈر بنانے کی بات کی، تاہم انہوں نے یہ پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
ٹرمپ کے مطابق ’کسی بھی ملک کی سربراہی سے زیادہ مشکل کام ایران کی قیادت ہے‘ اور انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ اس عہدے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔
رپورٹس کے مطابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے قتل کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو اس منصب پر لایا گیا۔
President Trump on the idea of anyone taking over as Iran’s supreme leader:
— Open Source Intel (@Osint613) March 26, 2026
I’ve never been a head of a country who wanted that job less.”
“No thank you, I don’t want it.”
“We’d like to make you the next supreme leader”
“No, no thank you, I don’t want it.” pic.twitter.com/hKotbHg99k
تاہم وہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے منظر عام پر نہیں آئے اور ان کے زخمی ہونے کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔
امریکی صدر نے ایران کے خلاف کارروائیوں کو’فوجی طور پر مکمل تباہی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اس جنگ میں واضح برتری حاصل کر چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران خفیہ طور پر جنگ بندی چاہتا ہے لیکن داخلی ردعمل کے خوف سے کھل کر سامنے نہیں آ رہا۔
دوسری جانب ایران نے ان تمام دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے۔
ایرانی مسلح افواج کے ترجمان ابراھیم ذوالفقاری نے سرکاری ٹی وی پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ ٹرمپ خود سے ہی مذاکرات کر رہے ہیں‘
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کبھی بھی امریکا کے ساتھ اس طرح کا معاہدہ نہیں کرے گا۔