تیزگام ایکسپریس حادثہ کے سبب چار ٹرینیں منسوخ، باقی تاخیر کاشکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) تیزگام ایکسپریس حادثہ کے سبب چار ٹرینیں منسوخ، باقی کئی ٹرینیں تاخیر کاشکار ہیں۔
کراچی میں پاکستان ریلوے کے حکام نے بتایا ہے کہ منگل کے روز لودھراں میں تیز گام ایکسپریس ڈی ریل ہونے کے حادثے کے بعد سے اپ اور ڈاؤن ٹریکس پر ٹرین آپریشن بری طرح متاثر ہوا ہے۔
پاکستان ریلویزکے حکام نے بتایا کہ لودھراں کے قریب ٹریک کو کھولنے کیسرگرمی کے دوران ٹرینوں کی آمد و رفت میں 15سے 20 گھنٹے کی تاخیر ہو رہی ہے۔ ٹریک پر موجود گاڑیوں کی کراچی کی طرف اور لاہور کی طرف سفر میں رکاوٹوں کے سبب کراچی سے اندرون ملک جانے والی 4 ٹرینیں منسوخ ہی کرنا پڑ گئی ہیں۔
کون سی چار ٹرینیں منسوخ ہوئیں
کراچی میں ریلوے حکام نے بتایا کہ سکھر جانیوالی سکھر ایکسپریس، ملتان جانیوالی زکریاایکسپریس، پاک بزنس ایکسپریس اور لالہ موسیٰ جانے والی ملت ایکسپریس کو بھی منسوخ کر دیا گیا۔
منسوخ کر دی گئی ٹرینوں کے لئے ٹکٹ خرید چکے مسافروں کو ان ٹرینوں کے بعد جانے والی ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر
لاہور جانے والی گرین لائن 9 گھنٹے تاخیر سے جمعرات کی صبح 7 بجے روانہ ہو گی جب کہ پشاور جانیوالی خیبر میل 7 گھنٹے تاخیر سے جمعرات کی صبح ساڑھے5 بجے روانہ ہو گی۔
تیزگام ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر سے رات ساڑھے 9 بجے روانہ ہو گی اور فرید ایکسپریس ساڑھے 10 گھنٹے تاخیر سے جمعرات صبح 6 بجے روانہ ہو گی۔
ریلوےحکام نے بتایا کہ رحمان بابا ایکسپریس ، پاکستان ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس، مہران ایکسپریس، کراچی ایکسپریس مقررہ اوقات میں روانہ ہوں گی۔
ریلوے کا کہنا ہے کہ منسوخ ہو چکی اور تاخیر سے روانہ ہونے والی ٹرینوں کے لئے ٹکٹ خریدنے والے جو مسافر سفر نہیں کر رہے، ان کو ٹکٹ ری فنڈ ہوں گے اور انہیں ٹکٹ کی پوری رقم واپس کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیئے: ایران نے معاہدہ نہیں کیا تو ٹرمپ جہنم کے دروازے کھول دیں گے، وائٹ ہاؤس کا اعلان