لاہور: رمضان المبارک میں دیسی کُشتی کے فلڈ لائٹ مقابلوں کا انعقاد

Mar 26, 2023 | 11:36:AM
لاہور: رمضان المبارک میں دیسی کُشتی کے فلڈ لائٹ مقابلوں کا انعقاد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن کیجانب سے رمضان المبارک میں دیسی کُشتی اور پہلوانی کو فروغ دینے کیلئے فلڈ لائٹس مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔

مذکورہ مقابلوں کی نگرانی صدر لاہور ریسلنگ ایسوسی ایشن مہر اکرم عرف کالا پہلوان نے کی۔

ان مقابلوں کے دوران شہباز شریف اسٹیڈیم چائنہ سکیم میں 20 چھوٹی بڑی کُشتیاں لڑی گئیں۔

مقابلوں کے اختتام پر کالا پہلوان نے کامیابی حاصل کرنے والے پہلوانوں کو ٹرافیاں اور نقد انعامات دیے۔

یہ بھی پڑھیے: پرائم منسٹر یوتھ پروگرام میں والی بال ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز مکمل

سینئر نائب صدر پاکستان ریسلنگ فیڈریشن ارشد ستار، قومی ریسلنگ کوچ فرید علی نے بھی مقابلوں میں معاونت کی۔

اس کے علاوہ چیئرمین پنجاب دیسی کشتی لالہ شاہد پہلوان، شاہد کھوئے والا پہلوان، ببا پہلوان اور مہر وقاص پہلوان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

شمالی لاہور ریسلنگ یونین کے آراکین بھی مقابلے دیکھنے کیلئے موجود تھے۔