"میرا پورا دل اس شخص کے پاس ہے"،کیارا ایڈوانی کا سدھارتھ ملہوترا کی تعریفی ویڈیو پر ردعمل

Mar 26, 2023 | 00:24:AM
سورس: @instagram/sidkiara.world30
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی نے سدھارتھ ملہوترا کی  ایوارڈ لیتے ہوئےتعریفی ویڈیو پر  محبت بھرے الفاظ میں ردعمل  دے دیا۔

تفصیلا ت کے مطابق  بھارتی اداکارہ کیارا ایڈوانی نے اپنے انسٹاگرام سٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں گزشتہ روز ہونے والےایوارڈ شو  میں سدھا رتھ ملہوترا کو  اسٹائل آئیکون ایوارڈ قبول کرتے ہوئے دکھا گیا ۔سدھارتھ ملہوترا نے اپناایوارڈ وصول کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کیارا ایڈوانی کی خوبصورت الفاظ میں اپنے جذبات کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ  "اس کے لیے آپ کا شکریہ، یہ دراصل میری شادی کے بعد میرا دوسرا ایوارڈ ہے۔ پہلا والا ایکٹنگ پر تھا اور یہ والا اسٹائل کےلیے ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ میری بیوی خوش ہوگی۔ کیونکہ اس کے پاس ایک اچھا اداکار ہی نہیں بلکہ اسٹائلش شوہر بھی ہے"۔ اداکار  کا کہنا تھاکہ "یہ ایوارڈ میری بیوی کے پاس جاتا ہے اور ہر اُس سٹائلسٹ اور ڈیزائنرز کو جس نے مجھے خوبصورت بنانے کےلیے کام کیا"۔ اس ویڈیو کو کیارا ایڈوانی نے  انسٹاگرام سٹوریز پر شیئر کرتے ہوئے ردعمل کا اظہار کیا اور لکھا کہ "۔میرا پورا دل اس شخص کے پاس ہے"۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسی ماہ ہونے والے ایک اور ایوارڈ شو میں کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا ایک ساتھ پہنچے ، جہاں اداکار کو شیر شاہ میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔وہاں بھی سدھارتھ ملہوترا اپنی اہلیہ کی تعریف کرنا نہیں بھولے، پہلے اداکارہ کا شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ" اس فلم کی میری باصلاحیت کو۔سٹار نے مجھے میرے کردار کےلیے اس قدر قائل کرلیا کہ میں نے اُس سے شادی کرلی، وہ آج یہی پر ہے، جسے آج اپنی اہلیہ بلاتے ہوئے مجھے فخر اور خوشی کا احساس ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی نے رواں برس 7 فروری کو سوریہ گڑھ کے محل میں شادی کی تھی۔

View this post on Instagram

A post shared by KIARA (@kiaraaliaadvani)