امریکا میں پہلی دفعہ خواجہ سرا اہم وفاقی عہدے پر تعنیات

Mar 26, 2021 | 10:15:AM
سابق سیکرٹری صحت ریاست پینسلوینات
کیپشن: ڈاکٹر ریچل لوین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی سینیٹ نے ریاست پینسلوینیا کی سابق سیکریٹری صحت ڈاکٹر ریچل لوین کی بطور اسسٹنٹ سیکریٹری صحت نامزدگی کی توثیق کر دی۔ وہ اس وفاقی عہدے پر تعینات ہونے والی پہلی خواجہ سرا ہیں۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے لوین کو جنوری میں اس عہدے کے لئے نامزد کیا تھا۔ سینیٹ میں ہونے والی ووٹنگ میں 48 کے مقابلے میں 52 ووٹوں سے اْن کی نامزدگی کی توثیق کی گئی۔بائیڈن نے لوین کو اس عہدے کے لیے تجربہ کار اور موزوں قرار دیا تھا۔جو بائیڈن نے کہا تھا کہ “لوین نسلی تعصب، رنگ، جنس، معذوری اور مذہب کو بالائے طاق رکھ کر لوگوں کو اس عالمگیر وبا سے بچانے کے لیے اپنا تجربہ بروئے کار لائیں گی۔”حزبِ اختلاف کی جماعت ری پبلکن پارٹی کی سینیٹرز لیزا مرکوسکی اور سوسان کولنز نے بھی لوین کے حق میں ووٹ دیا۔ریچل لوین سال 2017 سے پینسلوینیا میں بطور سیکریٹری صحت خدمات سر انجام دے رہی تھیں۔ وہ کرونا وائرس کے خلاف ریاست کی حکمت عملی کے دوران ایک عوامی چہرہ بن کر ابھری تھیں۔ہارورڈ اور ٹیولین میڈیکل اسکول سے گریجویٹ ریچل لوین ایسوسی ایشن آف اسٹیٹ اینڈ ٹیریٹوریل ہیلتھ آفیشلز کی صدر ہیں۔ وہ ماضی میں شعبہ طب کے مختلف موضوعات پر لکھ بھی چکی ہیں۔دوسری جانب لوین کی توثیق پر خواجہ سراؤں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے رضاکاروں نے خیرمقدم کرتے ہوئے اسے تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے۔امریکہ میں محض چند خواجہ سراؤں کو ہی وفاقی یا ریاستی سطح پر بعض عہدوں پر تعینات کرنے کی مثال ملتی ہے۔یہ توثیق ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب خواجہ سراؤں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ کیونکہ امریکہ بھر خاص طور پر ری پبلکنز کے زیرِ` اثر علاقوں میں قانون ساز ایسے بل متعارف کرا رہے ہیں جو نوجوان خواجہ سرا کو نشانہ بناتے ہیں۔