ایمرجنسی کب لگے گی؟ تاریخ کا اعلان

Jun 26, 2023 | 12:04:PM
ایمرجنسی کب لگے گی؟ تاریخ کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو فلموں کا عامر خان کہا جاتا ہے،یہ جس فلم میں اداکاری کرتی ہیں وہ ہٹ ہوجاتی ہے۔ان کی ایک اور فلم’ایمرجنسی‘ کا ٹریلر بھی آگیا ہے۔

کنگنا رناوت اپنی نئی فلم ’ایمرجنسی‘ میں سابقہ بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کے روپ میں نظر آئیں گی اور فلم کا نیا سنسنی خیز ٹیزر جاری کردیا گیا۔ اداکارہ نے ٹویٹر پر فلم کے پہلے ٹیزر کو جاری کیا اور ساتھ ہی اعلان کیا کہ فلم رواں برس 24 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

کنگنا رناوت کی مرکزی کردار کے ساتھ ’ایمرجنسی‘ ایک تاریخی ڈراما ہے جسے اداکارہ نے خود ہی ہدایت کاری دی اور پروڈیوس کیا ہے۔فلم ’ایمرجنسی‘ کے اسکرپٹ میں بھی اداکارہ نے کردار ادا کیا ہے جبکہ اسے ابتدائی طور رتیش شاہ نے لکھا ہے۔

ضرور پڑھیں :سابق وزیر اعظم نواز شریف دبئی میں کیا کررہے ہیں؟عید سے پہلے بڑے دھماکے

تھرلر فلم کی کہانی انڈیا کی تیسری وزیراعظم اندرا گاندھی کے سیاسی کیریئر کے گرد گھومتی ہے جن کی پالیسیوں نے انڈیا کی تاریخ کو تبدیل کیا تھا۔’ایمرجنسی‘ میں کنگنا رناوت کے ساتھ انوپم کھیر، شریاس تالپاڑے اور ماہیما چوہدری نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔