سندھ :بلدیاتی الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی، فائرنگ، متعدد افراد زخمی

Jun 26, 2022 | 16:34:PM
اہم خبر،بلدیاتی الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی، فائرنگ، متعدد افراد زخمی
کیپشن:   بلدیاتی انتخابات میں دوران کارکن لڑ رہے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سندھ میں  بلدیاتی انتخابات کے دوران مختلف  علاقوں میں  سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں لڑائی جھگڑوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق  کندھ کوٹ میں پولنگ اسٹیشن توڑی پر  ڈاکوؤں نے حملہ  کر دیا  اور  پریزائیڈنگ افسر سمیت الیکشن کمیشن  کا تمام عملہ ہی اغوا کرلیا ،  بیلٹ  باکسز بھی ساتھ لے گئے ،خان پورمہر  کی تحصیل خان گڑھ  میں پیپلزپارٹی اور جی ڈ ی اے کے کارکن لڑ پڑ ے ، جھگڑے میں 4افراد زخمی ہوگئے ،   پولنگ کا عمل روک دیا گیا ۔

پنوں عاقل   میں  جے یو آئی اور جی ڈی اے کے امیدواروں میں تصادم  ہوا، مشتعل افراد  نے ہوائی فائرنگ  کر کے زبردستی پولنگ بند کر ا دی، جھڈو میں بھی آزاد امیدوار کے نشانات غلط الاٹ ہونے سے پولنگ کا عمل روک دیاگیا۔

یہ بھی پڑھیںبیلٹ پیپر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل، بلدیاتی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دی گئیں

ادھر خیر پور  کے  علاقے رانی پور  وارڈ نمبر پانچ  کے آزاد امیدوار کا نشان تبدیل  ہونے پر آزاد امیدوار نے احتجاجاووٹنگ رکوا کر   علی آباد  پولنگ اسٹیشن عملے کو بند کردیا۔