سوات :حلقے پی کے 7 ،ضمنی انتخاب، پولنگ جاری

Jun 26, 2022 | 10:26:AM
سوات  حلقے پی کے 7 ،ضمنی انتخاب، پولنگ جاری
کیپشن: خاتون ووٹ کاسٹ کر رہی ہے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سوات کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 7 میں بھی ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ پی کے 7 سوات میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں مجموعی طور پر 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے،پی ٹی آئی کے امیدوار فضل مولا اور اے این پی کے امیدوار حسین احمد کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے،حلقے میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 83 ہزار 308 ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی کے 7 سوات میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 2 ہزار 88 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 81 ہزار 220 ہے،حلقے میں کُل 124 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں 308پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔