زرداری کا مشن لاہور مکمل ۔ ۔پی پی رہنماﺅں کو اہم ٹاسک سونپ دیئے

Jun 26, 2021 | 18:22:PM
 زرداری کا مشن لاہور مکمل ۔ ۔پی پی رہنماﺅں کو اہم ٹاسک سونپ دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایک لمبے عرصے کے بعد لاہور آنے والے سابق صدر آصف علی زرداری کا لاہور مشن مکمل ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور کے دورے کے دوران عام انتخابات سے قبل پنجاب میں ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے کے لئے اینٹی ن لیگ الائنس بنانے کا ابتدائی ہوم ورک مکمل کر لیااور پنجاب میں پیپلز پارٹی کے دوبارہ زور پکڑنے کے لئے اہم مقاصد حاصل کر لئے۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر نے دورہ لاہور میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے اہم سیاسی رہنماوں سے ملاقاتیں کیں۔ جس کے دوران جہانگیر ترین گروپ سے الائنس کے حوالے سے بھی مثبت پیش رفت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور ن لیگ کے اکثر رہنماوں نے سابق صدر کو مناسب وقت پر پیپلزپارٹی میں شمولیت کی یقین دہانی بھی کروا دی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کو پنجاب میں متحرک کرنے کے حوالے سے جنوبی پنجاب میں مخدوم احمد محمود، فیصل صالح حیات اور یوسف رضا گیلانی کو اہم ٹاسک سونپ دیئے گئے۔ سنٹرل پنجاب سے قمرالزمان کائرہ، حسن مرتضی، چوہدری منظور اورنگزیب برکی، قاسم ضیا کو اہم ذمہ داریاں دے دی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری آئندہ ماہ میں دوبارہ لاہور کا دورہ کریں گے اور کشمیر الیکشن مہم کے بعد بلاول بھٹو بھی لاہور میں ڈیرے ڈالیں گے۔ 
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی وزیر کی لیگی رہنما سے تلخ کلامی ۔۔ تم مجھے جانتے نہیں ، علی امین گنڈاپور۔ آپ وہی شہد کی بوتلوں والے ہیں۔ رانا تنویر