جنوبی وزیرستان اپر کے مختلف علاقوں میں 27 جولائی کو کرفیو نافذ

Jul 26, 2025 | 23:09:PM
 جنوبی وزیرستان اپر کے مختلف علاقوں میں 27 جولائی کو کرفیو نافذ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ملک رحمان ) خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان اپرکے مختلف علاقوں میں 27 جولائی کو کرفیو نافذ کردی گئی۔ 

 ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر عصمت اللہ وزیر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 27 جولائی سب ڈویژن سرویکئی کے علاقے، عزیز آباد چوک، مدی جون، شین ورسک، مالے خان  سرائے، نمبر 2 : سرویکئی، مالے خان سرائے،بروند روٹ پر صبح 6 بجے سے لیکر شام 7 بجے تک کرفیو  نافذ العمل ہوگی۔

  صرف ایمرجنسی کی صورت میں متاثرہ راستوں پر پولیس یا سیکیورٹی فورسز کی اجازت کے ساتھ، شناختی کارڈ اور کاغذات جمع کروا کر سفر جاری رکھا جا سکتا ہے۔
 انتظامیہ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھ کر گاڑی کو 100 میٹر فاصلے پر سڑک سے نیچے اتار لیا جائے، علاوہ ازیں، انتظامیہ نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے جنوبی وزیرستان اپر کی طرف سفر کرنے والے مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ سفر سے گریز کریں ۔

یہ بھی پڑھیں : مراکش سے تیراکی کرتے ہوئے 54 بچوں سمیت 80 سے زائد افراد سپین پہنچ گئے