ایران میں عدالتی کمپاؤنڈ پر حملہ، ججز کے کمروں میں فائرنگ، ہلاکتوں کا خدشہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز )ایران کے شہر زاہدان میں عدالت پر حملے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح افراد زاہدان میں واقع عدالتی کمپاؤنڈ میں گھس پر ججز کے چیمبر میں فائرنگ کرتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں:24 گھنٹوں میں ہی سال بھر کی بارش ، ہنگامی حالت نافذ
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں نے جوڈیشل کمپاؤنڈ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
جوڈیشل کمپاؤنڈ پر دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم ایرانی حکام کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کسی قسم کا بیان سامنے نہیں آ سکا ہے۔