ٹِم ڈیوڈ کی 37 گیندوں پر سنچری، آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیزکیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) تیسرے میچ میں آسٹریلوی بیٹر ٹِم ڈیوڈ کی دھواں دھار بیٹنگ کے باعث آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹ سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔
دورۂ ویسٹ انڈیز کے دوران گزشتہ روز کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ٹِم ڈیوڈ نے آسٹریلیا کی جانب سے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں تیز ترین نصف سنچری اور تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنایا۔
آسٹریلیا نے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 214 رنز کا ہدف 23 گیندیں پہلے حاصل کیا۔ ویسٹ انڈیز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے تھے۔ شائے ہوپ نے 57 گیندوں پر 102 رنز بنائے۔
ٹم ڈیوڈ نے آسٹریلیا کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین نصف سنچری اور تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنایا۔
ہدف کے تعاقب کے دوران میچ میں ٹِم ڈیوڈ نے 16 گیندوں پر نصف سنچری بنائی، اس سے قبل مارکس سٹوئنس کا 17 گیندوں کا ریکارڈ تھا۔
بعدازاں ٹِم ڈیوڈ نے 37 گیندوں پر سنچری مکمل کی، اس سے قبل جوش انگلس کا 43 گیندوں کا ریکارڈ تھا۔
آسٹریلیا نے یہ ہدف 16.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، ٹِم ڈیوڈ 37 گیندوں پر 102 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کیریئر کی پہلی ٹی ٹونٹی سنچری بنانے والے ٹِم ڈیوڈ مین آف دی میچ بھی قرار پائے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے 5 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کُن برتری حاصل کرلی ہے۔