جو روٹ کو ٹیسٹ کرکٹ میں اہم اعزاز حاصل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)انگلینڈ کے جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔
انگلینڈکے جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنزبنانے والے بیٹرز میں دوسرے نمبرپر آگئے۔
جو روٹ بھارت کےخلاف مانچسٹر ٹیسٹ میں 120 رنز بنا کرنا قابل شکست ہیں۔
جو روٹ نے آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا، رکی پونٹنگ نے 168 ٹیسٹ میں 13 ہزار 3378 رنز بنائے۔
جو روٹ نے صرف 157ویں ٹیسٹ میں رکی پونٹنگ کا ریکارڈ توڑا۔
مزید پؔڑھیں:جو روٹ نے سنگاکارا کا سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا
خیال رہے کہ اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں15کھلاڑی 10ہزاریا اس سے زائد رنز بناچکے ہیں۔

بھارت کےسچن ٹنڈولکر 200 ٹیسٹ میں 15 ہزار 921 رنزبناکر پہلے نمبر پر ہیں۔
پاکستان کی طرف سے یونس خان 10 ہزار 99 رنز کے ساتھ 10 ہزار یا زائد رنز بنانے والے واحدکھلاڑی ہیں۔