مزید تیز بارشوں کی پیشگوئی ،این ڈی ایم اے نے سیلابی خطرے سے خبردار کردیا

Jul 26, 2023 | 22:48:PM
مزید تیز بارشوں کی پیشگوئی ،این ڈی ایم اے نے سیلابی خطرے سے خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے26 جولائی سے یکم اگست تک پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے شمالی علاقوں میں مزید تیز بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) نے موجودہ بارشوں کی صورتحال پر نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے اجلاس کا انعقاد کیا،اجلاس کی صدارت قائم مقام چیئرمین این ڈی ایم اے نے کی۔

اجلاس میں محکمہ موسمیات، فیڈرل فلڈ کمیشن، پی ڈی ایم ایز اور دیگر محکموں کی شرکت، اجلاس میں حالیہ بارشوں سے پیدا صورتحال، ریسکیو اور ریلیف آپریشن پر بریفنگ دی گئی،صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کی جانب سے حالیہ بارشوں کے بعد امداد و بحالی کے اقدامات کے بارے میں آگاہی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2023 منظور کر لیا گیا

شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ تربیلا ڈیم 81 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 77 فیصد تک بھر چکے ہیں،اجلاس میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے شاہدرہ پل کے قریب واقع دریائے راوی کی آبی گزرگاہ اور منگلا ڈیم کے بہاؤکے راستے میں موجود تجاوزات کو ہٹانے کی تجویز دی گئی۔

قائم مقام چیئرمین نے متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے مون سون کے ممکنہ خطرات کے بارے میں عوام الناس کو آگاہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔