منی لانڈرنگ کیس،پرویز الہٰی کو پیش نہ کرنے پر آئی جی پنجاب کو نوٹس

Jul 26, 2023 | 09:39:AM
منی لانڈرنگ کیس،پرویز الہٰی کو پیش نہ کرنے پر آئی جی پنجاب کو نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کیخلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی ،سپیشل جج سینٹرل عدالت نے ہوم سیکرٹری،آئی جی جیل کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے۔

سپیشل سینٹرل کورٹ نےپرویز الہٰی کو پیش نہ کرنے پر آئی جی پنجاب ،آئی جی جیل ،ہوم سیکرٹری کی تنخواہ بند کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا،عدالت نے 5اگست کیلئے آئی جی پنجاب ،آئی کی جیل ،ہوم سیکرٹری کو شو کاز جاری کیا۔
پرویز الہٰی کی جانب سے عاصم چیمہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے،سپیشل سینٹرل کورٹ کے جج بخت فخر بہزاد نے سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں:آج سے تمام بیوٹی پارلر بند ، حکومت نے بڑا اعلان کر دیا